فین باکس سے گھر بیٹھے آمدن حاصل کرنے کے آسان طریقے
انٹر نیٹ کی دنیا میں پیسے کمانے کے نئے نئے طریقے متعارف ہوتے رہتے ہیں فین باکس بھی ان میں سے ایک ہے۔یہ نہ صرف فین باکس یوزر کے لئے تفریح کے نئے مواقع پیدا کرتی ہے بلکہ یہ سائیٹ اپنے ممبزر کومختلف طریقوں سے پیسے کمانے کے ذرائع بھی مہیا کرتی ہے آج ہم فین فین باکس کا تعارف اور اس کے کام کرنے کا طریقہ بتائیں گے۔ اس سائیٹ سے گھر بیٹھے آمدن کیسے حاصل کی جا سکتی ہے اس کی تفصیل سے آگاہ کریں گے۔ فین باکس بھی فیس بک کی طرح کی ایک مشہور سوشل ویب سائیٹ ہے لیکن فیس بک اور فین بکس میں نمایاں فرق یہ ہے کہ فیس بک آپ کی محنت کے بدلے کچھ نہیں دیتی جبکہ فین بکس آپ کے لئے آمدن کے نئے نئے ذرائع متعارف کروا رہی ہے۔ اس وجہ سے وہ سوشل میڈیا میں دن بدن ترقی کی راہوں پر گامزن ہے آپ بھی اس کےممبر بن کر ان مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ فیس بک پر آپ دوست بناتے ہیں اور بہت سا وقت اس سماجی ویب سائیٹ کو دیتے ہیں بدلے میں کچھ نہیں ملتا سوائے وقت کے ضیاع کے لیکن اگر آپ یہی کام فین بکس پر کرتے ہیں تو بدلے میں آپ کو اچھی خٰاصی آمدن ہو سکتی ہے آپ جتنے دوست بنائیں گے یا جنتا وقت اس سائیٹ کو دیں گے وہ آپ کو اس کا معاوضہ دیں گے۔ اس سائیٹ پر آپ معلومات کا تبادلہ کر سکتے ہیں کوئی امیج یا تصویر شئیر کر سکتے ہیں کوئی وڈیو پوسٹ کر سکتے ہیں ۔ جب بھی کوئی ممبر آپ کی پوسٹ کی ہوئی تصویر، وڈیو، یا کوئی معلومات یا آرٹیکل کو دیکھے گا آ پ کی امدن میں اضافہ ہوگا۔
آپ اس سائیٹ پر آپنے فیس بک کے اکاؤنٹ سے بھی لاگ ان ہو سکتے ہیں اور کوئی ممبر آپ کو دعوت یا انوائیٹ کرے تو پھر بھی آپ اس ویب سائیٹ پر آپنا اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں
فین باکس پر آمدن کے چھ مشہور طریقے ہیں جن میں
بلاگنگ کرنا
پراڈکٹس فروخت کرنا
اشتہارات دینا
بوسٹ کرنا
فوٹو شئیر کرنا
فین بکس سکھانا
ان سب طریقوں کی ہم ایک ایک کرکے تفصیل بتاتے ہیں تاکہ سمجھنے میں آسانی ہو
FanBox Blogging
فین باکس پر بلاگنگ
فین باکس آپ کو یہ سہولت دیتے ہے کہ آپ فین باکس مین جتنے مرضی بلاگ بنا سکتے ہیں، اس پر آپ کچھ بھی ایسا پوسٹ کر سکتے ہیں یا لکھ سکتے ہیں جو آپ کے دوستوں اور فین باکس کے ممبران کے لئے دلچسپی کا باعث ہو۔ آپ ان بلاگز پر کہیں سے بھی کوئی آرٹیکل کاپی کرکے پوسٹ کر سکتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ اس ویب سائیٹ کا حوالہ ضرور دیں جس ویب سائیٹ سے آپ نے یہ آرٹیکل یا مٹیریل کاپی کیا ہے
فین باکس آپ کو اس بلاگ پر کچھ بھی پوسٹ کرنے کے پیسے نہیں دے گا لیکن اگر کوئی ممبر آپ کے اس بلاگ پر آتا ہے اور آپکا پوسٹ کیا ہوا مضمون پڑھتا ہے یا جو مٹیریل آپ نے اس بلاگ پر لکھا یا پوسٹ کیا ہے وہ دیکھتا ہے تو جتنا وقت وہ آپکے بلاگ پر گزارے گا آپ کی آمدن میں اضافے کا باعث بنے گا
فین باکس پرمختلف اشیا بیچنا
Earn By Selling Products On FanBox
فین باکس آپ کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ آپ انکی سائیٹ پر کچھ بھی پیچ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ای بکس یا کتابیں، کپڑے، موبائل کارڈزم تصاویر، وڈیوز، اور مختلف اقسام کی ویب سائیٹ ٹپس اور ٹریکس، اس کے علاوہ آپ اپنی خدمات بھی آفر کر سکتے ہیں جیسے ویب ڈیزائنگ، ویب ڈیویلپمنٹس وغیرہ
فین باکس پراشتہار کے ذریعے کمانا
Fanbox Advertising
فین باکس پر زیادہ تر ممبر اشتہارات کے ذریعے پیسے کما رہے آپ بھی یہ طریقہ استعمال کرکے اپنی آمدن میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ فین باکس کے اشتہار کے سیکشن میں اپنے بلاگز کے بارے میں اشتہار دے سکتے ہیں اور ممبران کی توجہ حاصل کر سکتے ہیں اور بلاگنگ کے ذریعے انکم یا آمدن میں اضافہ کر سکتے ہیں ۔ یہ ویب سائیٹ یہ بھی سہولت دیتی اگر آپ کا کوئی بلاگ اس سائیٹ پر نہیں ہے یا آپ بلاگنگ نہیں کرنا چاہتے تو آپ کسی اور کے بلاگ یا پراڈکٹ کا اشتہار دے سکتے ہیں فین باکس آپ کو اسکا کمشن دے گا۔ فرض کریں آپ میرے بلاگ یا میری کسی پراڈکٹ کا اشتہار دیتے ہیں یعنی آپ نے میرے اشہارات کے لئے پیسہ لگایا یا انوسٹ کیا اور مجھے بیس ڈالر کی آمدن ہوئی تو میں آپ کو پچیس فیصد کمشن دوں گا
FanBox Boosting
بوسٹ کرنا
بوسٹ کرنے سے مراد یہ ہے کہ آپ فین باکس کو پیسہ دیتے ہیں یا کسی اپنی مرضی سے کسی ممبر کو پیسہ دیتے ہیں۔ یہ بھی اشتہارات کی طرح کام کرتا ہے لیکن اس میں آپ اپنے پرافٹ کا خود تعین کرتے ہیں کہ میں انتا پرافٹ لوں گا۔ فرض کریں آپ کے پاس سو ڈالر ہیں اور آپ کہتے ہیں سو ڈالر میں اس شرط پر دوں گا کہ مجھے ایک سو بیس ڈالر ملیں۔ فین باکس آپ کی یہ انوسٹمنٹ یا فنڈ استعمال کرتا ہے یا آپ اپنی پسند کا یوزر بھی سلیکٹ کر سکتے جو یہ فنڈ استعمال کرے گا اور آپ کو آپکی پسند کا منافع دے گا یہ سب چن منٹوں میں ہو جاتا یہاں یہ بات اہم ہے کہ فین باکس آپکا ممبر سلیکٹ کرے گا اور آپ تاکہ آپکو مطلوبہ منافع مل سکے۔
یہاں ایک بات اہم ہے کہ فرض کریں آپ بوسٹ کرنے کے سو ڈالر خرچ کرتے اور منافع ایک سو بیس ڈالر مانگ رہے اور میں بوسٹ کرنے پر سو ڈالر کے بدلے ایک سو دس ڈالر مانگ رہا تو فین باکس پہلے میرے فنڈ خرچ کرے گا اورکیوں کہ انہوں آپ کے مقابلے میں مجھے کم پیسے دینے پڑ رہے۔
Photo Sharing on fanbox
فوٹوز یا تصاویر شئیر کرنا
فین باکس اپنے ممبران کے لئے فوٹو شئیر کرنے کی سہولت بھی مہیا کرتی۔آپ اپنے دوستوں اور فین کے ساتھ مختلف اقسام کی فوٹو شئیر کر سکتے ہیں۔ اس کام میں کامیابی کے لئے آپکوا پنے فینز اور دوستوں میں اضافہ کرنا پڑے گااس لئے اس ویب سائیٹ میں زیادہ سے زیادہ دوست بنائیں ۔ اس طریقے میں آمدن تب ہوگی جب ان پکچرز پرآپ کے دوست اور ممبر لائک اور کمنٹس یا تبصرے کریں گے اس لئے فوٹو شئیرنگ میں کامیابی کے لئے آپ کو ایسی فوٹوز شئیر کرنی پڑیں گی جو ممبران کے لئے دلچسپی کا باعث ہوں اور وہ انکو لائک کریں اوران پر کمنٹس کریں
فین باکس کے بارے میں سکھانے کا معاوضہ
FanBox Teaching
اگر آپ آپنے دوستوں کو فین باکس کے بارے میں بتاتے ہیں ، انکی مدد کرتے ہیں، انکو سائیٹ سے آمدن کے طریقے سکھاتے ہیں تو فین باکس اسکا بھی معاوضہ آپ کو دے گا۔ اور اگر آپ اس کام میں ماہر ہو جائیں تو فین باکس آپ کی اس کی تنخواہ بھی دے گا۔
IPL
(IPL = I will Pay Later)
آئی پی آیل
فین باکس آپ کو پانچ سو ڈالر کا ادھار بھی دے گا جو آپ اشتہارات اور بوسٹ کے لئے استعمال کر سکتے ہیں اسکے بدلے آپ سے وہ بعد میںاپنا ادھار، انٹرسٹ کے ساتھ واپس لے گا اورآپ کا پرافٹ آپ کو ادا کرے گا
This way to use fanbox is fantastic.
ReplyDelete